تصانیف
آپ نے درس وتدریس ، روحانی تربیت، اہل سنت کو منظم کرنے، مناظرہ وتقریر کی طرح قلم سے بھی دین متین کی خدمت کی۔ ذیل میں اس کی تفصیل ملاحظہ ہو۔
آپ کی یادگار تصانیف میں۔
1 ترجمۃ القرآن ’’ البیان ‘‘
2..تسبیح الرحمن عن الکذب والنقصان
..3تفسیرالتبیان پارہ اول
..4ختم نبوت
..5 مجموعہ صد احادیث
..6حجیت حدیث
..7 میلادالنبی ا
..8معراج النبیا
..9حیات النبی ا
..10ظلّ النبیا
..11گستاخ رسول کی سزاقتل
..12رسالہ اثبات السماع
..13درود تاج پر اعتراضات کے جوابات
..14تسکین الخواطر
..15اسلام کا فلسفہ نماز
..16رجم اسلامی سزا ہے
..17لفظِ نبی کی تحقیق
..18التبشیر برد التحذیر
..19اسلام میں عورت کی دیت
..20ماہنامہ السعید
اکثر رسائل ’’مقالات کاظمی‘‘ کے نام سے تین مجلدات میں چھپ کر منظرِ عام پر آگئے ہیں۔نیز علم حدیث کے متعلق ابھی تک کافی تحریریں ہیں جو زیورِ طبع سے آراستہ نہیں ہو سکیں۔ انشاء اللہ العزیز کاظمی پبلی کیشنز ملتان کے زیر اہتمام باقی تحریروں پر مشتمل مقالات کاظمی کی مزید مجلدات بھی مستقبل میں منظرِ عام پر آئیں گی۔ جامعہ کے فاضل مولانا عبد الرزاق نقشبندی کے مطابق حضرت غزالی زماں ’’ماہنامہ السعید‘‘ کے ’’باب الاستفسار‘‘ میں جو مضامین لکھے ان پر مشتمل مقالات کاظمی کی جلد نمبر 4عنقریب منظر عام پر آنے والی ہے۔
Share This Story, Choose Your Platform!