ملتان میں درس وتدریس کا آغاز
ملتان میں تشریف آوری کے بعد حضرت علیہ الرحمہ نے جب اپنے گھرسے درس وتدریس کا سلسلہ شروع کیا تو متلاشیان حق آپ کے چشمۂ فیض سے علمی پیاس بجھانے کے لئے دوردراز سے آناشروع ہوگئے ۔اس کے ساتھ ہی جامع مسجدفتح شیرخان (نزدگھنٹہ گھر)میںآپ نے نمازفجرکے بعد درسِ قرآن کاسلسلہ شروع کیا جواٹھارہ سال میں مکمل ہوا ۔مخالفین نے مختلف طریقوں سے اسے ناکام بنانے کی کوشش کی لیکن وہ خود ناکام رہے جبکہ آپ نے ثابت قدمی سے اپنامشن جاری رکھا ۔اسی طرح جامع مسجد حضرت چپ شاہ میں پہلے مشکوٰۃ شریف اور پھربخاری شریف کادرس مکمل فرمایا۔
Share This Story, Choose Your Platform!