مختلف ومتعدد علوم وفنون میں دسترس کے ساتھ ساتھ آپ کوعلومِ قرآن وحدیث میں جویدطولیٰ حاصل تھا وہ اللہ تعالیٰ کاخاص احسان تھا جس کااندازہ اس بات سے ہوسکتاہے کہ محکمہ اوقاف نے جامعہ اسلامیہ بہاولپور میں علوم شرعیہ میں تخصص اورتحقیق کے لئے مختلف شعبوں کاآغاز کیاتوشعبہ حدیث میں بلندپایہ محقق اور نابغہ روزگار ماہرحدیث کی ضرورت تھی جوروایت ودرایت دونوں فنون پربیک وقت مہارت تامہ رکھتا ہو، تواس عظیم منصب کے لئے محکمہ اوقاف کی نظر انتخاب آپ پرپڑی۔ مسلک اہل سنت کی نمائندگی کی خاطر نواب آف کالاباغ گورنرپنجاب نواب امیرمحمدخان کے پرزوراصرارپرآپ نے اسے قبول فرمایا اور گیارہ سال تک اس منصب پرفائز رہے اس دوران سنی طلبہ کو بھی کئی سہولتیں میسرآئیں اورکئی اسامیوں پرسنی علماء کا تقرر بھی آپ کی خدمات کامرہون منت ہے ۔