(ا) لطف کی بات اور سعادت مندی یہ ہے کہ والد گرامی، غزالی عصر اور عظیم محدث نے از راہِ شفقت وکرم سند حدیث حضرت داتا گنج بخش سید علی ہجویری قدس سرہٗ کی مزار پُر انوار پر انتہائی نور بار لمحات میں رات کے دو بجے مولانا محمد صدیق ہزاروی اور دیگر علماء کرام کی موجودگی میں مرحمت فرمائی۔
(ب) قطب مدینہ اور عظیم علمی وروحانی شخصیت اور صاحب علم وفضل حضرت مولانا ضیاء الدین
مدنی کے صاحبزادے اور مقتدر علمی شخصیت حضرت مولانا فضل الرحمن مدنی نے بھی سند حدیث
عطا کی۔
(ج) استاذ العلماء حضرت مولانا مشتاق احمد صاحب چشتی نے سند حدیث سے سرفراز فرمایا۔
(د) استاذالعلماء مولانا حضرت مفتی محمد اقبال سعیدی نے بھی سند حدیث عطا کی۔