لاہور کے ایک درویش صفت بزرگ حضرت پیرسیدعلی احمدنفیرعالم صاحب( جواکثرملتان میں شیخ عبدالکریم المعروف لگڑبگڑ کے پاس رہتے تھے )کے مریداورخلیفہ حضرت جان عالم رحمۃ اللہ علیہ جوحضرت کے دوست تھے ،آپ ان کی دعوت پرسلطان الہندحضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رحمۃاﷲ علیہ کے عرس مبارک میںشرکت کے لئے ملتان تشریف لائے جوحضرت سیدعلی احمدنفیرعالم گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی زیرِصدارت منعقد ہوتاتھا ، آپ نے اس موقع پرسوزوگداز سے لبریزایساخطاب فرمایا کہ حضرت پیرسیدعلی احمدنفیرعالم صاحب جان ودل سے آپ پرفدا ہوگئے ،چنانچہ عوام ِاہل سنت کی اپیل کے پیش نظر حضرت پیرسیدعلی احمدنفیرعالم صاحب کے پیہم اصرارپرآپ نے ملتان کورونق بخشی اور 1353ھ مطابق نومبر1935ء سے تادم آخر ملتان کواپناحقیقی مسکن بنالیا۔